مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں جہاں مسقط کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عمان کے بادشاہ ، سلطان قابوس ،وزیر خارجہ یوسف بن علوی اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عمان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج رات پاکستان روانہ ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ