مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےیورپی یونین کی طرف سے فلسطینی تنظیم حماس کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے پر سخت برہمی کا اظءار کیا ہے۔
اطلاعاتکے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یورپین یونین کی عدالت نے حماس کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکال کر اپنی سرزمین پر ہونے والے 60 لاکھ یہودیوں کے قتل عام سے کوئی سبق نہیں سیکھا تاہم اسرائیل اپنے شہریوں اورریاست کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے سے متعلق یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کی جانے والی متفقہ قرار داد کوبھی تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے صہیونیوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس کی بھی مخالفت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یورپی یونین نے نہ صرف فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی بلکہ یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت نے فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے بھی خارج کر دیا جس کی امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔
آپ کا تبصرہ