مہر خـبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر ایف سی اور خفیہ اداروں نے دہشت گردی اور تخریب کاری کی بڑی کا رروائیاں ناکام بنادی ہیں اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔ کارروائی میں ایف سی کےساتھ حساس اداروں نےبھی حصہ لیا۔ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکاخیزمواد،گولہ بارود،اسلحہ برآمد کیا گیا۔اسلحہ وگولہ بارودمیں 25مارٹرگولے،100سےزائدمیزائل،راکٹ لانچرزاور 30 کلاشنکوفیں شامل ہیں۔ کارروائی میں 18خود کش جیکٹس اور107راکٹ گولے اور تقریباً2ٹن دھماکاخیزمواد بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی اور تخریب کاری کی بڑی کا رروائیاں ناکام بنادی ہیں۔
مہر نیوز/30 اکتوبر/ 2014 ء : پاکستان کے شہر کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر ایف سی اور خفیہ اداروں نے دہشت گردی اور تخریب کاری کی بڑی کا رروائیاں ناکام بنادی ہیں اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔
News ID 1843399
آپ کا تبصرہ