4 مئی، 2014، 4:11 PM

ہندوستان

مہاراشٹر میں ٹرین پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک

مہاراشٹر میں ٹرین پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک

مہر نیوز/ 4 مئی / 2014 ء : ہندوستانی ریاست مہاراشٹر میں ٹرین پٹری سے اترنے کے حادثے میں 12 افراد ہلاک اور30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مہاراشٹر میں ٹرین پٹری سے اترنے کے حادثے میں 12 افراد ہلاک اور30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق حادثہ ضلع رائے گڑھ میں سرنگ کے باہر ہوا۔ ٹرین روہا ریلوے اسٹیشن کی طرف جارہی تھی کہ اس کا انجن اور چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 30سے زائد مسافر زخمی ہیں۔

News ID 1835706

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha