مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ایک اسپتال سے 40 نوزائدہ بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ایک اسپتال کے مردہ خانے میں بے پروائی کے ساتھ رکھے گئے 40 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔حکام کے مطابق مردہ خانے کے ریفریجریٹر سے ملنے والی لاشیں کئی برسوں سے یہاں رکھی ہوئی ہیں۔ حکام نے اسے کسی خوفناک فلم کا منظر قرار دیا ہے۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ جو بچے مردہ پیدا ہوتے تو ان کے والدین انہیں واپس لینے نہیں آتے ہیں۔
مہر نیوز/ 15 اپریل / 2014 ء :برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ایک اسپتال سے 40 نوزائدہ بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
News ID 1835126
آپ کا تبصرہ