مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں5 کمانڈوز ہلاک ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش میں گوالیار کے قریب سی130 سپر ہرکولیس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، ذرائع کے مطابق دو سال قبل امریکہ سے خریدا گیا سی ون تھرٹی طیارہ گوالیار سے 72 میل دور مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تاہم حکام کی طرف سے ابھی تک طیارہ گرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ واضح رہے کہ بھارت نے 2 سال قبل امریکا سے 110 کروڑ ڈالر مالیت کے 6 سی ون تھرٹی طیارے خریدے تھے جس میں سے ایک آج حادثے کا شکار ہوگیا۔
مہر نیوز/ 28 مارچ / 2014 ء : ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں5 کمانڈوز ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1834588
آپ کا تبصرہ