مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر جسن روحانی نے تہران کی عظيم ریلی میں شرکت کی ، صدر کے ہمراہ دیگر اعلی حکام بھی موجود ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر عوام نے ایک بار پھر اسلامی نظام کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ کے فلک شگآف نعرے لگآ کر استعماری طاقتوں کو مبہوت اور لرزہ براندام کردیا ہے۔ تہران کے آزادی اسکوائر پر ہونے والی عظيم ریلی سے صدر حسن روحانی خطاب کریں گے ریلیوں میں اعلی سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں ۔وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے مطابق 270 غیر ملکی نامہ نگار اور فوٹوگرافر ایران میں نکلنے والی آج عظيم ریلیوں کی خبریں منتشر کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کی قیادت میں 11 فروری 1979 کو کامیاب ہوا تھا، ایرانی عوام نے حضرت امام خیمنی (رہ) کی قیادت میں شاہ ایران کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز حکومت کو گرا کر اس کی جگہ اسلامی نظام قائم کیا۔امریکہ آج بھی ایرانی قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے لیکن ایرانی قوم نے امریکہ کی دشمنی اور عداوت کے باوجود گذشتہ 35 برسوں میں علم و دانش کے میدان میں ترقی اور پیشرفت کا بہترین سفر طے کیا ہے اور آج ایران کا علاقائي اور عالمی سطح پر اپنا ایک خاص اثر و رسوخ ہے اور علمی لحاظ سے آج ایران دنیا کےپہلے دس اہم ممالک کی فہرست میں شامل ہوگيا ہے۔
مہر نیوز/ 11 فروری/ 2014 ء :اسلامی جمہوریہ ایران کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر جسن روحانی نے تہران کی عظيم ریلی میں شرکت کی ، صدر کے ہمراہ دیگر اعلی حکام بھی موجود ہیں۔
News ID 1833159
آپ کا تبصرہ