مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک طالب علم نے اپنے ہی اسکول میں گھس کر فائرنگ کردی، فائرنگ کےنتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس نےحملہ آور کو حراست میں لے لیاہے۔ دارالحکومت ماسکو کے شمالی علاقے کے ایک اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں طالبعلم رائفل لئے بیالوجی کی کلاس میں گھس گیا، اور 20 سے زائد طالب علموں کو یرغمال بنالیا،اسکول گارڈ اور پولیس نے کارروائی کی۔ مسلح طالب علم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ایک ٹیچر ہلاک جبکہ گارڈ زخمی ہوگیا۔پولیس نے بچوں کو آزاد کراتے ہوئے مسلح طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے۔
مہر نیوز/ 3 فروری/ 2014 ء :روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک طالب علم نے اپنے ہی اسکول میں گھس کر فائرنگ کردی، فائرنگ کےنتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1832900
آپ کا تبصرہ