مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں کل رات حسینیہ امام خمینی (رہ) میں صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیھا) کی شہادت کے سلسلے میں پانچویں اور آخری مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
بی بی دوعالم کی مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات اوراعلی فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔ مجلس عزا میں حجۃ الاسلام والمسلمین پناہیان اور جناب مرتضی طاہری نے شہزادی کونین ام الآئمہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے فضائل اور مصائب پیش کئے اور عزاداروں نے شہزادی دو عالم کے سوگ و غم میں گریہ و ماتم کیا۔
واضح رہے کہ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا یہ سلسلہ 30 جمادی الاول سے شروع اور 4 جمادی الثانی بروز پیر، پانچ دن تک جاری رہا۔
آپ کا تبصرہ