2 مارچ، 2013، 5:24 PM

روس

روس کے جزیرے سخالین میں شدید برف باری سے نظام زندگی متاثر

روس کے جزیرے سخالین میں شدید برف باری سے نظام زندگی متاثر

مہرنیوز۔ 2 مارچ/ 2013ء: روس کےجزیرے سخالین میں برف کے شدید طوفان نے لوگوں کے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیاہے ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے جزیرے سخالین میں برف کے شدید طوفان نے لوگوں کے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیاہے ۔روس کے مشرق بعید میں برف کے شدید طوفان کے دوران 35 میٹرز فی سیکنڈز کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ برف باری کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا، شدید برف باری کے بعد درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ کئی فٹ برف جمع ہونے کی وجہ سے ایئر پورٹ سمیت ریلوے اسٹیشن اور کئی اہم شاہراہیں بھی بند کردی گئی ہیں۔ شہری اداروں نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

News ID 1818136

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha