مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیررضا سجادی نے کہا ہے کہ ایرانی وزير خارجہ روس اورایران کے مشترکہ کمیشن میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ ماسکو کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اورروس مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں دو طرفہ تعلقات کوفروغ دینے اور علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ روسی وزير داخلہ 20 جنوری کو تہران کا دورہ کریں گے اوروہ اس سفر میں ایرانی اعلی سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ سکیورٹی کے امور اور منشیات سے مقابلہ کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ کا تبصرہ