8 جون، 2012، 5:58 PM

افغانستان

افغانستان کے شہریوں پر نیٹو کی بمباری غیر انسانی فعل ہے

افغانستان کے شہریوں پر نیٹو کی بمباری غیر انسانی فعل ہے

مہر نیوز/8 جون /2012 ء: افغانستان کے صدر حامد کرزائي نے وسطي صوبہ لوگر ميں نيٹو طياروں کي بمباري کے واقعے ميں شہريوں کي ہلاکت کو غير انساني فعل قرار ديتے ہوئے اس کي شديد مذمت کي ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزائي نے وسطي صوبہ لوگر ميں نيٹو طياروں کي بمباري کے واقعے ميں شہريوں کي ہلاکت کو غير انساني فعل قرار ديتے ہوئے اس کي شديد مذمت کي ہے۔افغان صدراپنا دورہ چين مختصر کرکے بہت جلد وطن واپس پہنچ رہے ہيں. افغان ميڈيا کے مطابق صدارتي آفس سے جاري ہونيو الے بيان ميں کہا گياہے کہ صدر حامد کرزائي نے لوگر کے ضلع براکي براک ميں نيٹو طياروں کے حملے ميں بے گناہ افغان شہريوں کي ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہيں. بيان ميں مزيد کہا گيا کہ صدر حامد کرزئي وطن واپس پہنچ رہے ہيں.

News ID 1621345

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha