مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق اسلحہ ڈپومیں ہونے والے دھماکے میں اسلام کے مایہ ناز پاسدار میجر جنرل حسن مقدم شہید ہوگئے ہیں۔شہید حسن مقدم سپاہ کے جہاد خودکفائی ادارے کے سربراہ تھے۔
سپاہ نیوزکے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابط عامہ کے سربراہ میجر جنرل رمضان شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے میں 17 پاسدار شہید ہوگئے ہیں جن میں جہاد خود کفائی ادارے کے سربراہ اور اسلام کے مایہ ناز پاسدار شہید حسن مقدم بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس حادثے کے شہداء کے ناموں کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ مہر نیوز سپاہ پاسداران کے اس مایہ ناز پاسدار کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور سپاہ کو تعزیت پیش کرتی ہے۔
آپ کا تبصرہ