مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی اخبار لیبراسین کے مطابق لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری نے فرانس میں پناہ لے لی ہے۔ اخبار کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کا اس بات پر یقین ہے کہ شام میں رونما ہونے والے حالات کے بعد سعد حریری کی جان کو خطرہ لاحق ہے لہذا اسے لبنان میں نہیں رہنا چاہیے سعد حریری بھی ریاض اور پیرس کے چکر لگا کر اب پیرس میں ایک ہفتہ سے مقیم ہیں اخبار کے مطابق سعد حریری نے فرانس میں پناہ لے رکھی ہے۔
مہر نیوز- 18 جون 2011ء : ایک فرانسیسی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری نے فرانس میں پناہ لے لی ہے۔
News ID 1338138
آپ کا تبصرہ