مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے پیر کو ایران میں ہونے والے منافقین کے بلوؤں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کھل کر اور براہِ راست منافقین اور بلوائیوں کی حمایت کرتی ہے۔ امریکہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کررہا ہے اس ی اصل وجہ یہ ہے کہ ایران کا اسلامی اقنلاب اب دیگر ملکوں کے لئے نمونہ عمل بن گيا ہے اور علاقہ میں اسلامی بیدار کا سہرا ایران کے اسلامی کے سرجاتا ہے اور اس انقلاب کی وجہ سے تیونس میں انقلاب آیا جس طرح ایرانی عوام نے امریکہ کے حامی شاہ ایران کو ملک سے نکال دیا اسی طرح تیونس کے لوگزں نے امریکہ کے حامی بن علی کو اقتدار سے الگ کردیا اس کے بعد مصر کے عوام نے امریکہ کے حامی مصری فرعون حسنی مبارک کو اقتدار سے الگ کریا ، امریکہ اور اسرائیل پر اس وقت علاقہ میں عوامی لہروں اور امریکی حامیوں کے ڈوبنے اور اقتدار سے الگ ہونے کا خطرہ ہے مشرق وسطی میں عوامی انقلابات کا مرکز تہران ہے اور امریکہ انقلاب کے اس مرکوز کو کمزور کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ لیکن تہران کے عوام نے کل امریکہ کے حامی بلوائیوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیاہے۔
ہلیری کلنٹن
امریکی وزیرِ خارجہ نے تہران میں منافقین اور بلوائیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے
امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے پیر کو تہران میں ہونے والے منافقین کے بلوؤں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1254370
آپ کا تبصرہ