مہر خبـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی وزارت خارجہ اور وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایران میں مٹھی بھر بلوائیوں کی حمایت کرتے ہوئے ایران کے مختلف صوبوں میں 9 دی کی مناسبت سے نکلنے والی عظیم عوامی ریلیوں کو نظر انداز کردیا۔ اطلاعات کے مطابق مٹھی بھر بلوائیوں اور ضد انقلاب عناصر نے مہنگائی کو بہانہ بنا کر تہران ، مشہد اور بعض دیگر شہروں میں عوامی اور حکومتی املاک کو نقصان پہنچایا۔ جس پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلوائیوں کی بھر پور حمایت کی جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کل 9 دی کی مناسبت سے نکلنے والی عظیم الشان ریلیوں کو بڑی بے شرمی کے ساتھ نظر انداز کردیا۔
ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں ایران کے داخلی امور میں امریکی مداخلت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے اور امریکہ نے ہمیشہ ضد انقلاب عناصر ، بلوائیوں اور دہشت گردوں کی حمایت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ