مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے کہا ہے کہ ایرانی انقلاب کی حقیقت اسلامی اصولوں پر استوار ہے اور ایران کے اسلامی انقلاب کی جڑیں کربلا میں حضرت امام حسین (ع) کے قیام میں پیوستہ ہیں۔آیت اللہ اعرافی نے جامعۃ المصطفی کے محققین کے تیسرے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ دنیا میں جو تحریک اٹھتی ہے وہ ایران کے اسلامی انقلاب کی وجہ سے ہے لیکن ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا میں منہ زور طاقتوں کے سامنے استقامت اور پائداری کا جذبہ ضرور پیدا کیا ہے اور اب دنیا کے بہت سے ممالک کے حکمرانوں میں منہ زور طاقتوں کے سامنے نہ کہنے کی ہمت بڑھ گئی ہے انھوں نے کہا کہ دشمن آج بھی انقلاب اسلامی کو منحرف کرنے کی تلاش و کوشش میں لگا ہوا ہے لیکن اسے ہر میدان میں شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے انھوں نےتہران میں 14 فروری کو ہونے والے بلوؤں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم عرب میں لوگ امریکی اور اسرائیلی ڈکٹیٹروں کے خلاف مظاہرے کرکے انھیں اقتدار سے الگ کررہے ہیں اور ایران میں مٹھی بھر منافقین اور فتنہ انگیز افرادعوامی انقلاب کے خلاف صف آرائی کرکے امریکہ اور اسرائیل کو خوشحال کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ اس کی واضح دلیل یہ ہے کہ مصر اور تیونس اور دیگر عرب ممالک میں آنے والے انقلابات سے امریکہ اور اسرائیل ناخوش، پریشان اور ناراض ہیں اور تہران میں مٹھی بھر بلوائيوں کے بلوؤں پر امریکی اور اسرائیلی حکام خوشحال ہیں اور بلوائیوں کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فتنہ پرور افراد منطق اور اصول کےبجائے امریکی اشاروں پرفتنہ برپا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنھیں عوام کے قہر و غضب کا سامنا کرنا پڑےگا۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے کہا ہے کہ ایرانی انقلاب کی حقیقت اور ماہیت اسلامی اصولوں پر استوار ہے اور ایران کے اسلامی انقلاب کی جڑیں کربلا میں حضرت امام حسین (ع) کے قیام میں پیوستہ ہیں۔
News ID 1256140
آپ کا تبصرہ