2 جنوری، 2011، 12:59 PM

العرب الیوم

امریکہ کی وجہ سےعرب ممالک پر موساد کی حکمرانی

امریکہ کی وجہ سےعرب ممالک پر موساد کی حکمرانی

ایک عربی اخبار نے مصر کے شہر اسکندریہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عرب ممالک میں امریکہ کی حامیت کی وجہ سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا زبردست نفوذ پیدا ہوگیا ہے اور موساد کی عرب ممالک پر حکمرانی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن کے اخبار العرب الیوم نے مصر کے شہر اسکندریہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عرب ممالک میں امریکہ کی حمایت کی وجہ سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا زبردست نفوذ پیدا ہوگیا ہے اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد اب عرب ممالک پر اپنی حکمرانی کا سلسلہ قائم کررہی ہے۔ اخبـار کے مطابق موساد مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے اور اسکندریہ کے بم دھماکے اس کا واضح ثبوت ہیں۔ اخبار کے مطابق موساد مقبوضہ فلسطین میں رونما ہونے والے حوادث سے توجہ ہٹانے کے لئے عرب ممالک میں اس قسم کے حوادث کروا رہی ہے اخبار کے مطابق آج موساد کے ایجنٹ آرام و سکون کے ساتھ عرب ممالک میں گھوم پھررہے ہیں اور کوئی بھی انھیں کچھ کہنے کے لئے تیار نہیں ہےایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے عرب ممالک پر موساد اور اسرائیل کی حکمرانی کا دور شروع ہوچکاہے اخبار کے مطابق عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیلی ایجنسی موساد کی سرگرمیوں کو محدود اور امریکہ و اسرائیل کے ساتھ اپنے روابط کو بھی محدود کرنے کے لئے عملی اقدام کریں۔
News ID 1223069

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha