مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سابق وزیر اعظم ایاد علاوی کی طرف سے حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں وسیع تر کوششوں کے باوجود عراق کے موجودہ وزیر اعظم نوری مالکی کے دوبراہ وزیر اعظم بننے کے قوی امکان ہیں۔ادھر عراق کی اعلی عدالت نے بھی کہا ہے کہ وہی پارٹی حکومت تشکیل دے سکتی ہے جو پارلیمنٹ میں اکثریت ثابت کرسکتی ہے عراقی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بعض صوبوں میں دھاندلی ہوئی ہے اور انھوں نےوہاں ووٹوں کی گنتی ہاتھ سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔عراق کی دونوں بڑی پارٹیوں نے عمار حکیم اور کردستان پارٹی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کردیا ہے اور ان مذاکرات میں علاوی کی کامیابی دشوار نظر آتی ہے۔
ایاد علاوی
نوری مالکی کے دوبارہ وزير اعظم بننے کے قومی امکان ہیں// علاوی کو دشواری کا سامنا
عراق میں سابق وزیر اعظم ایاد علاوی کی طرف سے حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں وسیع تر کوششوں کے باوجود عراق کے موجودہ وزیر اعظم نوری مالکی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے قوی امکان ہیں جبکہ علاوی کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔
News ID 1055309
آپ کا تبصرہ