8 مارچ، 2010، 11:14 AM

منوچہر متکی

امریکہ اور برطانیہ دہشت گردوں کی پرورش کررہے ہیں

امریکہ اور برطانیہ دہشت گردوں کی پرورش کررہے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے مشرق وسطی میں غیر علاقائی طاقتوں کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے مرکزی ایشیاء کے سترہویں بین الاقوامی سمینار سے خطاب میں مشرق وسطی میں غیر علاقائی طاقتوں کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ ، افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔  انھوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ اپنے گھروں کو محفوظ بنانے کے لئے دوسروں کے گھروں کو اجاڑنے میں مصروف ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بہانے دہشت گردی کو علاقہ میں فروغ دے رہے ہیں اور یہ دونوں ممالک دہشت گردوں کو ہتھیار اور ساز و سامان بھی فراہم کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ غیر علاقائی فوجوں کے خطے میں داخلے کے بعد دہشت گردی ختم ہونے کے بجائے بڑھی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ دہشت گردی کو ختم کرنے نہیں بلکہ فروغ دینے کے لئے خطے میں کام کررہے ہیں متکی نے کہا کہ 11 ستمبر کا واقعہ بالکل مشکوک ہے اور یہ واقعہ خود امریکیوں اور یہودیوں کی مشترکہ پالیسی کے نتیجہ میں رونما ہوا ہے۔

 

News ID 1047660

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha