31 دسمبر، 2009، 1:14 PM

افغانستان

افغانستان میں 8 امریکی ایجنٹوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

افغانستان میں 8 امریکی ایجنٹوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

افغانستان میں ایک خودکش حملے اور بم دھماکے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے آٹھ امریکی ایجنٹوں سمیت تیرہ غیر ملکی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں ایک خودکش حملے اور بم دھماکے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے آٹھ امریکی ایجنٹوں سمیت تیرہ غیر ملکی ہلاک ہوگئے ہیں۔ہلاک ہونے والے دیگر افراد میں پانچ کینیڈین فوجی اور ایک خاتون صحافی شامل ہیں۔سی آئی اے کے ایجنٹ جنوب مشرقی افغانستان کے صوبے خوست میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے خودکش حملے کا نشانہ بنے۔اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے فوجی اڈے کی ورزش گاہ میں دھماکہ کیا۔اس حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

ادھر جنوبی افغان صوبے قندھار میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹے سےکینیڈا کے چار فوجی اور ایک کینیڈین خاتون صحافی مارے گئے ہیں۔

 

News ID 1008993

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha