کورونا وائرس
-
دنیا میں ہر 10 میں سے ایک فرد ممکنہ طور پر کورونا سے متاثر ہوا ہے
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک فرد ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے اور ابھی مزید مشکل وقت کا سامنا ہوسکتا ہے۔
-
نیوزی لینڈ نے دوبارہ وائرس کو شکست دے دی، جیسنڈا آرڈرن
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں ایک بار پھر وائرس سے شکست دینے کا اعلان کیا۔
-
بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ منفی آگیا
امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کوروناوائرس ٹیسٹ دوبارہ منفی آگیا ہے۔
-
واشنگٹن کے ملٹری ہسپتال سے ٹرمپ کی ویڈیو
ویڈیو بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب ہسپتال آیا تو اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا لیکن اب خود کو پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت جلد واپس آئیں گے اور جہاں سے انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا اسے ختم کرنے کے منتظر ہیں، کورونا سے
-
کورونا کے شکار امریکی صدر کا ہسپتال سے پیغام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہیں اور ہسپتال سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
-
1200 سے زیادہ صہیونی فوجی کورونا وائرس سے متاثر
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک 1200 سے زیادہ صہیونی فوجی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ مزید 12700 فوجی قرنطینہ پابندی میں ہیں۔
-
بھارت میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی
کورونا وائرس سے ایک لاکھ افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت ہلاکتوں کے اعتبار سے بھی دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا۔
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونا ایک چال ہوسکتی ہے، مائیکل مور
معروف ہالی ووڈ فلمسار مائیکل مور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس کی تشخیص پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
-
سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کرنے کی مشروط اجازت
سعودی عرب نے 04 اکتوبر سے محدود پیمانے پرعمرہ کرنے کی اجازت دے دی،عمرہ کے دوران ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کیاجائے گا۔
-
پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 13 ہزار 984 شہری متاثر
پاکستان میں کورونا وائرس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 507 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہوگئی ہے۔
-
چین کا ٹرمپ کے کورونا سے صحتیاب ہونے پر امیدواری کا اظہار
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
-
امریکی صدر کورونا کی وجہ سے اسپتال منتقل
کورونا وائرس کا شکارامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
-
کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ ہوگئی
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 17 ہزار 55 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 28 ہزار 194 ہو گئیں۔
-
کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ معطل
کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ مارگریٹ فیریئرکو معطل کردیا گیا۔
-
عمان میں بین الاقوامی پروازیں بحال
خلیجی ریاست عمان میں بین الاقوامی پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔
-
ٹرمپ اور ان کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
-
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 41 لاکھ سے زائد ہوگئی
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 41 لاکھ 85 ہزار 386 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 19 ہزار 165 ہو گئیں۔
-
فرانس میں کورونا کے 13ہزار نئے کیسز رپورٹ
فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس کے 13ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
-
بھارت میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 63 لاکھ سے تجاوز کرگئی
بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور وائرس کا شکار افراد کی تعداد 63لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
-
پولیس اہلکار نے ماسک نہ پہننے پر لڑکی کا گلا دبا دیا
برطانوی دارالحکومت میں لندن پولیس کے ایک اہلکار نے ماسک نہ پہننے پر ایک لڑکی کا گلا اتنی زور سے دبایا کہ اسے سانس لینے میں مشکل ہوگئی۔
-
جنوبی افریقہ کی کورونا سے متاثرہ ممالک سے آنے والے سیاحوں پر پابندی
جنوبی افریقہ کے حکام کے مطابق کورونا وائرس سے بدترین متاثر ہونے والے ممالک سے آنے والے سیاحوں کو داخلے پر تاحال پابندی ہے۔
-
پاکستان میں کورونا کے مزید 747 نئے کیسز رپورٹ
پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید 747 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔
-
غریب ملکوں کے لئے کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم ہوگا، عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے آئندہ ماہ سے غریب ملکوں کے لئے کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
-
عمان کا کورونا کے باوجود مساجد کھولنے کا فیصلہ
عمان میں 15 نومبر سے مساجد اور عبادت گاہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جمعرات سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بھی بتدریج بحال کر دیا جائے گا۔
-
کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوگئی
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں دنیا بھر میں انتقال کر جانے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
-
دنیا بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتیں 10 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے، جبکہ ہلاکتیں 10 لاکھ کے قریپ پہنچ چکی ہیں۔
-
بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 93 ہزار سے زائد افراد ہلاک
بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 93 ہزار 440 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 8 ہزار 748 ہو گئی۔
-
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 8 ہزار 447 افراد ہلاک
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 8 ہزار 447 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 72 لاکھ 44 ہزار 491 ہو چکی ہے۔
-
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ 94 ہزارسے زائد ہوگئی
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 28 لاکھ 948 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک اور موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 94 ہزار 253 ہو گئی ہیں۔
-
برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 39 ہزار 883 افراد ہلاک
برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 39 ہزار 883 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 59 ہزار 909 تک جا پہنچی ہے۔