مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 41 لاکھ 85 ہزار 386 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 19 ہزار 165 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 77 لاکھ 19 ہزار 523 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 896 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 46 ہزار 698 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 11 ہزار 752 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 74 لاکھ 47 ہزار 693 ہو چکی ہے۔
بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 98 ہزار 708 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 63 لاکھ 12 ہزار 584 ہو گئی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 43 ہزار 962 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 13 ہزار 586 تک جا پہنچی ہے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 77 ہزار 646 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 43 ہزار 216 ہو گئے۔ پیرو میں کورونا کے باعث 32 ہزار 463 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 14 ہزار 829 رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 31 ہزار 791 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 7 لاکھ 69 ہزار 188 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 20 ہزار 891 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 85 ہزار 231 ہو چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ