مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں دنیا بھر میں انتقال کر جانے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اکٹھا کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق آج 29 ستمبر کی دوپہر تک اس وبا کے ہاتھوں 10 لاکھ 2 ہزار 296 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 84 ہزار 153 ہے جس میں سے 2 کروڑ 31 لاکھ 67 ہزار 288 صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 2 لاکھ سے زائد ہیں جس کے بعد برازیل، بھارت، میکسکو اور برطانیہ کا نمبر ہے۔
آپ کا تبصرہ