مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور وائرس کا شکار افراد کی تعداد 63لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 86ہزار 821 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں وائرس کا شکار افراد کی تعداد 63لاکھ 10 ہزار ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک ہزار 181 افراد ہلاک بھی ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 98 ہزار 678 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور وائرس کا شکار افراد کی تعداد 63لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
News ID 1903236
آپ کا تبصرہ