فرانس میں کورونا کے 13ہزار نئے کیسز رپورٹ

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس کے 13ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس کے 13ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 63 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 31 ہزار 956 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 لاکھ 63 ہزار 535 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1903237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha