26 ستمبر، 2020، 5:42 PM

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 93 ہزار سے زائد افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 93 ہزار سے زائد افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 93 ہزار 440 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 8 ہزار 748 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 93 ہزار 440  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 لاکھ 8 ہزار 748 ہو گئی۔

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے بھارت اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہےکورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 40 ہزار 709 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 92 ہزار 579 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 20 ہزار 225 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 43 ہزار 571 ہو چکی ہے۔

News Code 1903165

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha