10 مئی، 2024، 6:20 PM

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صدر رئیسی کی میڈیا سے گفتگو؛

دشمنوں کی اسلامی جمہوریہ سے دشمنی کی وجہ عوام کا میدان میں حاضر ہونا ہے

دشمنوں کی اسلامی جمہوریہ سے دشمنی کی وجہ عوام کا میدان میں حاضر ہونا ہے

صدر رئیسی نے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں عوام کی بھرپور شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام اور ملک کے دشمنوں کی عداوت کی وجہ عوام کی میدان میں بھرپور موجودگی اور شرکت ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں عوام کی بھرپور شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام اور ملک کے دشمنوں کی عداوت کی وجہ عوام کی میدان میں بھرپور موجودگی اور شرکت ہے۔ امید کرتے ہیں کہ عوام کے ووٹوں سے ایک مضبوط پارلیمنٹ قائم ہوگی جو بروقت قوانین کی منظوری کے ذریعے ایک مضبوط حکومت اور مضبوط ایران کی راہ ہموار کرے گی۔ 

 صدر رئیسی نے، آج قم کے دو روزہ صوبائی دورے سے واپسی کے بعد تہران میں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے عوام سے اپنے خطاب میں ایک محفوظ، صحت مند اور کانٹے دار مقابلے کے حامل انتخابات کے انعقاد پر منتظمین اور مبصرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے منفرد اعزازات میں سے ایک اس کے تمام اداروں کی تشکیل میں عوامی رائے اور مرضی کا بھرپور اظہار ہے اور یہ انتخابات عوام کی مرضی سے منعقد ہوتے ہیں جب کہ بعض ممالک بظاہر جمہوریت کا راگ الاپتے ہوئے صرف اس کا دعویٰ کرتے ہیں،لیکن اسلامی جمہوریہ ایران حقیقی معنوں میں جمہوریت پر عمل پیرا ہے۔

News ID 1923880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha