10 مئی، 2024، 8:34 PM

ایران یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ مفادات میں تعاون کے لئے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ مفادات میں تعاون کے لئے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران "احترام، تعمیری بات چیت، باہمی مفادات کے لئے تعاون اور دنیا میں امن و سلامتی کے فروغ کے لئے یورپ کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر یومِ یورپ (5 مئی) کے موقع پر ایک پوسٹ میں یورپ کے ان تمام لوگوں کو اس دن کی مبارکباد دی جو اسے متحد، پرامن یورپ کے وژن کے ساتھ مناتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس خاص دن پر، یورپ کے امن اور خوشحالی کے لئے کام کرنے والے تمام افراد کو پوری دنیا میں امن و سلامتی کا خیال رکھنا چاہیے۔

 انھوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے ضمیر کو جگانے کے لئے کافی ہونے کے ساتھ انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے یورپ کا امتحان بھی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ یورپ کو فلسطین کے مسئلے پر انصاف کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران احترام، تعمیری بات چیت، باہمی مفادات کے لئے تعاون اور دنیا میں امن و سلامتی کی بنیاد پر یورپ کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

News ID 1923874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha