3 اکتوبر، 2020، 1:22 PM

پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 13 ہزار 984 شہری متاثر

پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 13 ہزار 984 شہری متاثر

پاکستان میں کورونا وائرس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 507 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 507 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہوگئی ہے۔

پاکستانی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 99 ہزار 665، سندھ میں ایک لاکھ 37 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 908، بلوچستان میں 15 ہزار 323، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 816، اسلام آباد میں 16 ہزار 713 جبکہ کشمیر میں 2 ہزار 776 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 36 لاکھ 15 ہزار 244 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 71 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 98 ہزار 593 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 2 ہزار 238، سندھ میں 2 ہزار 517، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 183، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 88 اور کشمیر میں 75 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

News Code 1903258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha