پاکستان میں کورونا کے مزید 747 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید 747 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید 747 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔

پاکستان کے نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کاکہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کرگئے، پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار479 ہوگئی، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 747 نئے کیسز سامنے آئے، ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 263 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق میں 24 گھنٹوں میں 32 ہزار31ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار903 ہوگئی،جبکہ پاکستان میں کورونا سے2لاکھ 96 ہزار881افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں 37 ہزار776 ،اسلام آباد16 ہزار581 ،بلوچستان میں 15 ہزار257 ، آزاد کشمیر2 ہزار269 اور گلگت بلتستان میں 3ہزار778 کیسز رپورٹ ہوئے۔

News Code 1903217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =