غریب ملکوں کے لئے کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم ہوگا، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے آئندہ ماہ سے غریب ملکوں کے لئے کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ عالمی ادارہ صحت نے آئندہ ماہ سے غریب ملکوں کے لئے کورونا کے 12 کروڑ تیز تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ساٹھ کروڑ ڈالر کی اس اسکیم سے کم اور درمیانی آمدنی والے 133ممالک مستفید ہوسکیں گے۔ فوری ٹیسٹ اگلے چھ ماہ میں 133 ممالک کو دیےجائیں گے۔ ان ٹیسٹ کے نتائج 15 سے 30 منٹ میں آجائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ٹیسٹ پی سی آر ٹیسٹ جیسا قابل بھروسہ تو نہیں لیکن سستا، تیز اور آسان ہے۔ ریپڈ ٹیسٹ کی تقسیم کا عمل آئندہ ماہ سے شروع کیا جائےگا۔

News Code 1903208

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =