کورونا کے شکار امریکی صدر کا ہسپتال سے پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہیں اور ہسپتال سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہیں اور ہسپتال سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ویڈیو بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب ہسپتال آیا تو اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا لیکن اب خود کو پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت جلد واپس آئیں گے اور جہاں سے انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا اسے ختم کرنے کے منتظر ہیں، کورونا سے ریکوری کے لیے آئندہ چند روز اصل امتحان ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت فی الحال تسلی بخش نہیں ہے لیکن ان کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

News Code 1903274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =