امریکی صدر ٹرمپ ملٹری اسپتال سے ڈسچارج

کورونا وائرس کا شکار امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ملٹری اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ملٹری اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ نے اسپتال سے روانگی سے پہلے سوشل میڈیا پر کہا کہ جلد صدارتی مہم پر واپسی ہوگی۔ فیک نیوز ہمیشہ فیک پول دکھاتے ہیں، فلوریڈا سے ویسٹ ورجینیا تک ڈیموکریٹکس پر1-2 کی برتری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو دکھائیں گے کہ ہم ڈرنے والے نہیں، کسی بھی صورت الیکشن جیتیں گے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں، اسے اپنی زندگی پر حاوی ہونے نہ دیں۔ وہ اتنا ہی بہترمحسوس کررہے ہیں جتنا آج سے بیس سال پہلے کیا کرتے تھے، ہم نے کورونا کی بہترین دوا اور معلومات تیار کی ہیں۔

News Code 1903299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =