3 اکتوبر، 2020، 4:10 PM

ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونا ایک چال ہوسکتی ہے، مائیکل مور

ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونا ایک چال ہوسکتی ہے، مائیکل مور

معروف ہالی ووڈ فلمسار مائیکل مور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس کی تشخیص پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ معروف ہالی ووڈ فلمسار مائیکل مور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس کی تشخیص پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

ہالی ووڈ فلمساز مائیکل مور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنا ایک طویل پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ’ اہلیہ سمیت ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونا ایک چال ہوسکتی ہے کیونکہ وہ آئندہ انتخابات میں ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ کے بارے میں ایک مطلق سچائی ہے کہ وہ بے رحم اور پیشہ ور جھوٹے ہیں۔ یہ بات ہر ایک شخص جانتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہر ایک گھنٹے میں دو سے تین بار جھوٹ بولتے ہیں۔ جب ہم سب لوگ ٹرمپ کی حقیقت جانتے ہیں تو ہم کیوں اُن کی باتوں پر یقین کریں، کیا معلوم وہ اس بار بھی جھوٹ ہی بول رہے ہوں۔‘

ہالی ووڈ فلمساز نے کہا کہ ’چونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو معلوم ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار ہوں گے تو وہ اِسی وجہ سے اپنی صحت سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ اب انتخابات میں 2016 جیسی کوئی بات نہیں رہی کیونکہ اب لاکھوں امریکیوں کے دلوں میں ٹرمپ کے خلاف نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ٹرمپ جلد از جلد اس عہدے سے ہٹ جائیں۔‘

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ٹرمپ کو سانس لینے میں دشواری کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اسپتال منتقلی کے لیے وہ چہرے پر بڑا سا کالا ماسک لگا کر خود چلتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے۔

News ID 1903263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha