بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ منفی آگیا

امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کوروناوائرس ٹیسٹ دوبارہ منفی آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کوروناوائرس ٹیسٹ دوبارہ منفی آگیا ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کا اعلان اِن کی کیمپین کی جانب سے کیا گیا ہے۔ جوبائیڈن کا یہ دوسری بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کا جمعے کو بھی کیا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کی صدارت کے لیے دوسرے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

News Code 1903283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =