ٹرمپ اور ان کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس  ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرمپ نے اپنا اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ میلانیا ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بہت سے امریکیوں کی طرح میں نے اور صدر ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہتر محسوس کر رہے ہیں، جبکہ میں نے اپنی تمام مصروفیات ملتوی کر دی ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی معتمد خاص ہوپ ہکس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اپنا اور اہلیہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا۔

News Code 1903242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =