نیوزی لینڈ نے دوبارہ وائرس کو شکست دے دی، جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں ایک بار پھر وائرس سے شکست دینے کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں ایک بار پھر وائرس سے شکست دینے کا اعلان کیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں پابندیوں کو کم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آکلینڈ میں 12 دن سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ جیسینڈا آرڈرن نے کہا کہ اب یہ وائرس قابو میں ہے اور دوسرا لاک ڈاؤن برداشت کرنے پر مکینوں کو شکریہ ادا کیا۔

News Code 1903287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha