28 ستمبر، 2020، 3:00 PM

دنیا بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتیں 10 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتیں 10 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے، جبکہ ہلاکتیں 10 لاکھ کے قریپ پہنچ چکی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے، جبکہ ہلاکتیں 10 لاکھ کے قریپ پہنچ چکی ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکا میں وبا سے 70 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اموات دو لاکھ چار ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ بھارت میں کورونا متاثرین 60 لاکھ کے قریب ہیں اور ہلاکتیں 94 ہزار سے زائد ہیں۔ اسی طرح برازیل میں وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 41 سے زیادہ ہے اور 47 لاکھ سے زائد متاثرین ہیں۔

ادھر فرانس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو پھر ملک کو کئی ماہ تک کورونا وائرس  کا سامنا کرنا پڑے گا اور صحت کا نظام بھی متاثر ہوگا۔ فرانس میں ہفتے کو 14 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن کی تعداد گذشتہ دو روز کے مقابلے میں کچھ کم تھی۔ لیکن پچھلے ایک ہفتے میں چار ہزار 102 افراد ہسپتال داخل ہوئے جن میں سے 763 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہزار 700 ہوگئی ہے۔

News ID 1903189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha