مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، اسلامی تاریخ کے محقق اور "ریسرچ سینٹر برائے فقہی انسائیکلوپیڈیا" کے بانی و ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی کورانی آج فجر کے وقت خالق حقیقی سے جا ملے۔ ذیل میں مرحوم کی امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے گفتگو پیش کی جارہی ہے۔
حجت الاسلام شیخ علی کورانی نے قرآن و اہل بیت علیہم السلام کے باہمی گہرے تعلق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "انی تارک فیکم الثقلین، کتاب اللہ، اور عترتی اہل البیتی"۔
صرف قرآن کافی نہیں، بلکہ قرآن کو ایک مفسر کی ضرورت ہے، اس لئے اسلام کے دو ستون ہیں: قرآن اور سنت۔
انبیاء کی بعثت اور کتابوں کے نزول کے آغاز سے ہی خدا تعالیٰ نے آسمانی کتابوں کے بیان کرنے کی ذمہ داری انبیاء اور ان کے رسولوں کو سونپی ہے. "ان علینا جمعه و بیانیه"، یعنی خود خدا ہی نے اس عمل کو عام لوگوں پر نہیں چھوڑا، تاہم انبیاء کی موجودگی میں یہ ذمہ داری ان کے کندھوں پر ہے اور ان کے بعد ان کے سچے نائبوں کی ذمہ داری ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ قرآن اور سنت آکسیجن اور ہائیڈروجن کی مانند ہیں کہ ان دونوں میں سے کسی ایک کے بغیر پانی نہیں بن سکتا، بلکہ سنت اس کی تکمیل کرتی ہے۔
امام رضا علیہ السلام کی شخصیت تمام مسلمانوں کے لئے قابل احترام ہے
جو چیز شیعہ دنیا کے لئے فرحت کا باعث ہے وہ فن اور ہنر کے ذریعے حضرت امام رضا علیہ السلام کی شخصیت کا عالمانہ مطالعہ ہے۔
امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت منانا عبادت ہے۔ اسلامی تہذیب کو زندہ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اسلامی دنیا میں بااثر شخصیات کو دوبارہ متعارف کرایا جائے اور ان کی شخصیتوں اور زندگی کے کارناموں کا تجزیہ کرنے کا موقع پیدا کیا جائے۔ حضرت رضا علیہ السلام کی شخصیت تمام مسلمانوں کے لیے قابل احترام ہے اور تمام اسلامی مذاہب کے پیروکاروں کا ان کی زیارت کے لئے جوق در جوق آنا ثابت کرتا ہے کہ امام شخصیت تمام اسلامی مذاہب کے پیروکاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
عالمی سطح پر امام رضا علیہ السلام کا یوم ولادت منانا ان منحرف دھاروں اور متشدد رجحانات سے نمٹنے کا ایک موئثر طریقہ ہے جو اسلام کے نام پر مغرب استکبار کی خدمت کرتے ہیں۔
امام رضا علیہ السلام پیکر رحمت و عطوفت ہیں، آپ کی زندگی کو منحرف مذہبی ٹولوں اور شدت پسند تکفیری گروہوں سے نمٹنے کے لئے رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔
مسلم نوجوانوں کو فطری طور پر خوشی اور مسرت کے لمحات کی ضرورت ہوتی ہے اور کیا ہی بہتر ہوگا کہ ان کی ضروریات کو دینی ماحول اور ذرائع سے پورا کیا جائے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کا ایک بہترین طریقہ ائمہ (ع) کے ایام ولادت ہیں۔
آپ کا تبصرہ