20 مئی، 2024، 6:03 PM

بھائی اور دوست کو کھودیا، الجزائر کے صدر کا تعزیتی پیغام

بھائی اور دوست کو کھودیا، الجزائر کے صدر کا تعزیتی پیغام

عبدالمجید تبون نے شہید صدر رئیسی اور ان کی ٹیم کی شہادت پر ایرانی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ شہید صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کی ٹیم کی شہادت کے بعد مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے سربراہان تعزیتی پیغام بھیج رہے ہیں۔

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے ایرانی نائب صدر محمد مخبر کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حادثے کی خبر ملتے ہی آپ کے ساتھ ہم بھی حالات کی نگرانی کررہے تھے۔ بہت سخت لمحات گزارے کہ صدر رئیسی کی شہادت کی خبر ملی۔

انہوں نے کہا کہ صدر رئیسی کی شہادت کی خبر انتہائی صدمے کا باعث تھی۔ میں نے اپنے دوست اور بھائی کو کھودیا ہے۔ ہم نے مل کر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی سمت قدم اٹھائے تھے اور عالم اسلام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے کوششیں شروع کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی الجزائر کے عوام ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر، حکومت اور عوام کو ساتھ دلی تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے شہید رئیسی کی بلندی درجات اور اور ایرانی عوام کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں۔

News ID 1924091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha