مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے نائب صدر کے زیر نگرانی منعقدہ سپریم اجلاس میں 28 جون کو ملک کے 14ویں صدارتی انتخابات کے دن کے طور فائنل کیا گیا۔
نائب صدر محمد مخبر کے زیر نگرانی طلب کئے گئے سپریم اجلاس میں عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام محسنی، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، صدر کے قانونی نائب، شورائے نگہبان کے نائب سربراہ اور نائب وزیر داخلہ نے شرکت کی۔ جس میں 50 دنوں کے اندر صدارتی انتخاب کے عمل سے متعلق آئین کے آرٹیکل 131 کے نفاذ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں انتخابی عمل کے اوقات بشمول ایگزیکٹو کمیٹیوں کی تشکیل، امیدواروں کی رجسٹریشن، اشتہارات اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ شورائے نگہبان کی ابتدائی موافقت کے مطابق نئے صدر کے تعین کے لئے انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔
منظور شدہ انتخابی نظام الاوقات کے مطابق امیدواروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہو گی اور انتخابی مہم کا دورانیہ 12جون سے 27 جون کی صبح تک ہو گا۔
آپ کا تبصرہ