مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے موقع پر انتونیو گوتریس کے جاری کردہ پیغام کو شائع کیا۔
اس پیغام کے متن میں کہا گیا ہے: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ جناب حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مرحوم کے اہل خانہ سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اسٹیفن ڈوجارک، سیکرٹری جنرل کے ترجمان، نیویارک، 20 مئی 2024
آپ کا تبصرہ