برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 39 ہزار 883  افراد ہلاک

برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 39 ہزار 883 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 59 ہزار 909 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 39 ہزآر 883 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 59 ہزار 909 تک پہنچ گئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 24 ہزار 924 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 823 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 31 ہزار 938 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 88 ہزار 930 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 75 ہزار 439 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 15 ہزار 457 ہو گئے۔

News Code 1903152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =