مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے حکام کے مطابق کورونا وائرس سے بدترین متاثر ہونے والے ممالک سے آنے والے سیاحوں کو داخلے پر تاحال پابندی ہے۔ وزرا کا کہنا تھا کہ برطانیہ، امریکہ، فرانس، بھارت، نیدرلینڈز اور روس کے شہریوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ سرحد یکم اکتوبر سے کھل جائے گی۔ وزیرخارجہ نیلیدی پینڈور کا کہنا تھا کہ بدترین متاثر ہونے والے ممالک سے کاروباری افراد، سفارت کار اور سرمایہ کاروں کی آمد کی اجازت ہوگی۔

جنوبی افریقہ کے حکام کے مطابق کورونا وائرس سے بدترین متاثر ہونے والے ممالک سے آنے والے سیاحوں کو داخلے پر تاحال پابندی ہے۔
News Code 1903222
آپ کا تبصرہ