3 اکتوبر، 2020، 1:27 PM

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کرنے کی مشروط اجازت

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کرنے کی مشروط اجازت

سعودی عرب نے 04 اکتوبر سے محدود پیمانے پرعمرہ کرنے کی اجازت دے دی،عمرہ کے دوران ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کیاجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے 04 اکتوبر سے محدود پیمانے پرعمرہ کرنے کی اجازت دے دی،عمرہ کے دوران ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کیاجائے گا۔

اطلاعات کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے نئی سفری پالیسی کا بھی اعلان کر دیا ہے، سعودی عرب آنے والی تمام پروازوں کوجاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی ایوی ایشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تاہم واضح رہے کہ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا۔

News Code 1903259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha