12 مئی، 2024، 10:11 PM

خطے میں اسلحے کی دوڑ کسی کے مفاد میں نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

خطے میں اسلحے کی دوڑ کسی کے مفاد میں نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

حسین امیر عبداللہیان نے مغربی ایشیائی ممالک کے درمیان مسائل کو باہمی تعاون سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلحے کی دوڑ کسی کے مفاد میں نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ایران اور عرب ممالک کے درمیان ڈائیلاگ کے تیسرے دور کے دوران کہا کہ ایران اور عرب ممالک بات چیت کا مرحلہ عبور کرکے تعاون کے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ رئیسی کی حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ 

عبداللہیان نے کہا کہ خطے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممالک کو مل کر تعاون کرنا ہوگا۔ ایک ملک کے حالات خراب ہونے سے پورا خطہ متاثر ہوگا۔ 

انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان بہتر تعلقات کو خطے کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں امن کے قیام اور تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور بحرین تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے کہا کہ ایران نے کئی سال پہلے مسئلے کا جمہوری حل پیش کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی فلسطین کے قدیمی باشندوں کے درمیان رائے گیری کی جائے جس میں مسلمان، عیسائی اور یہودی سب شامل ہوں۔

انہوں نے صہیونی حکومت کو خطے کی سیکورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک اسرائیل کو ایٹمی اسلحے سے پاک نہیں کیا جاتا، مغربی ایشیا میں امن ممکن نہیں ہے۔

News ID 1923914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha