1200 سے زیادہ صہیونی فوجی کورونا وائرس سے متاثر

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک 1200 سے زیادہ صہیونی فوجی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ مزید 12700 فوجی قرنطینہ پابندی میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے مطابق نقل کیا ہے کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک 1200 سے زیادہ صہیونی فوجی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ مزید 12700 فوجی قرنطینہ پابندی میں ہیں۔

تازہ ترین اعدادوشمار صیہونی فوجیوں میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کورونا میں اس وقت ایک ہزار 237 صیہونی فوجی مبتلا ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر مقبوضہ علاقوں اور صیہونی آبادیوں میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس یونٹ نے انکشاف کیا تھا کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں آبادی کے لحاظ سے امریکہ سے زیادہ ہوگئیں ہیں جبکہ مقبوضہ علاقوں کی مکمل قرنطینہ کے باوجود، وائرس خطرناک طور پر پھیل رہا ہے۔

News Code 1903267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =