مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر ملتان میں کینٹ علاقہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کو دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو سی ایم ایچ اور نشتر ہسپتال پہنچایا جارہا ہے جبکہ تمام علاقوں کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرلیا ہے اور علاقے میں ہیلی کاپٹر بھی پروازہ کررہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق پہلے ایک کم شدت کا دھماکہ ہوا ، جس کے بعد زوردار دھماکہ ہوا ،جس کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی، جبکہ گھروں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے حساس ادارے کے دفتر کی عمارت کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ فائربریگیڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔کل پشاور اور لاہور میں بھی دھماکے ہوئے جن میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں طالبان دہشت گردملوث ہیں جن کی امریکہ اور اسرائيل کے خفیہ ادارے پشتپناہی کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ