شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے لیے واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے لیے واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں تو پھر شرمانا کیسا، پاکستان اعتماد کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے لیے واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں تو پھر شرمانا کیسا ، پاکستان اعتماد کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مذاکرات کا سلیقہ آتا ہے اب ہندوستان بتائے کہ اس کی کیا خواہش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر دونوں ممالک مذاکرات نہیں کریں گے تو ان کی منزل کیا ہوگی اور شرم الشیخ میں جو وعدے اور دعوے کیے گئے تھے وہ کیا تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کا یہ کہنا ہے کہ حملوں کا خطرہ ہے تو انھیں بتایا جائے اور اطلاعات فراہم کی جائیں۔
News ID 938804
آپ کا تبصرہ